بھارت نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو ہرا کر بلائنڈ ورلڈکپ جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) بھارت نے سخت مقابلے کے بعد دفاعی چیمپیئن پاکستان کو شکست دیکر پہلی مرتبہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاو¿ن کے ویلی ولسن گراونڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 389 رنز کا مجموعہ حاصل کیا جس میں ایم جمیل کی شاندار سنچری شامل تھی۔ انہوں نے 102 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے ایم جمیل اور ہارون نے اننگز کا آغاز کیااور 93 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ہارون 47 کے انفرادی سکور پر آوٹ ہو گئے۔ عامر اشفاق صرف 6 رنز بنا سکے۔ ایم جمیل اور نثار علی کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 106 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس سے پاکستان بلائنڈ ٹیم کا سکور 220 تک پہنچ گیا۔ نثار علی 56 کے انفرادی سکور پر آوٹ ہو گئے۔چوتھی وکٹ ظفر اقبال کی گری انہوں نے 8 رنز بنائے۔یم جمیل بھی جلد پویلین لوٹ گئے۔ ان کا انفرادی سکور 102 رہا جس میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ انیس جاوید کی گری انہوں نے 50 رنز بنائے جبکہ اسرار حسن بغیر کوئی رن بنائے رن آوٹ ہو گئے۔ پاکستان کی اننگز مکمل ہوئی تو محمد اکرام 75 اور ادریس سلیم 14 کے سکور کے ساتھ ناٹ آوٹ تھے۔ بھارت کی جانب سے امول کرچی نے دو جبکہ پاٹیل اور دیپک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت نے پاکستانی باو¿لنگ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔ اور مطلوبہ سکور 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بھارت کی جانب سے نمایاں سکورر میں اجے ریڈی نے ناقابل شکست 74 اور پرکاشا نے سب سے زیادہ 82 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں پاٹیل نے 76، دیپک نے 60، دونا نے 49 رنز بنائے۔ پاکستان بلائنڈ ٹیم کے باو¿لر بھارتی بلے بازوں کو سکور کرنے سے باز نہ رکھ سکے۔