ڈیف کرکٹ : پاکستان نے بھارت کو تیسرا میچ ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ڈیف ٹیم نے بھارت کو تیسرے اور آخری میچ میں شکست دیکر تین صفر سے ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ قومی فاتح ٹیم آج واہگہ بارڈر کے راستے واپس پاکستان پہنچے گی۔ سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان ڈیف ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ جس میں ندیم نے شاندار سنچری سکور کی۔ کپتان ذکاءاحمد نے 37، عدنان غنی نے 21 نمایاں رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ نے تین کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ جواب میں ہدف کے تعاقب میں میزبان بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 110 رنز تک پہنچ سکی۔ بھارت کے اندر نیل 34 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ پاکستان ڈیف ٹیم کی جانب سے با¶لنگ میں قمر، ایک علی اور نبیل انجم نے دو دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ آخر میں ندیم کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان ڈیف ٹیم نے بھارت کے خلاف سیریز میں دو ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلا۔ تمام میچز میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کر کے سیریز تین صفر سے اپنے نام کی۔ پاکستان ڈیف ٹیم آج واہگہ بارڈر کے راستے واپس لاہور پہنچے گی۔