• news

نارنگ: سول ہسپتال کے عملہ کی غفلت سے کمسن جاں بحق، ورثاء کا مظاہرہ

نارنگ منڈی (نامہ نگار)گورنمنٹ سول ہسپتال نارنگ میں رات کی شفٹ کے عملہ کی غفلت سے کمسن بچہ علاج نہ ہونے کے باعث ماں کی گود میں تڑپ تڑپ کرجان بحق ہوگیا۔ متوفی کی ماںاپنے بچے کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے حواس کھو بیٹھی۔ بعدازاں محلہ امانت پورہ کے مکین محکمہ صحت کی لاپروائی وغفلت کے باعث سراپا احتجاج بن گئے۔ سماجی رہنما اعظم علی باجوہ کی قیادت میں محکمہ صحت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا خواتین ماتم کرتی رہیں۔ متوفی کے محنت کش والد محمد منظور شریف نے بتایاکہ وہ اپنے لخت جگر محمد رمضان کواچانک قے اور پیچش کی شکایت کے باعث تشویشناک حالت میں رات گئے مقامی سول ہسپتال کے ایمرجنسی میں لائے تو ایمرجنسی کا دروازہ بند تھا دستک دینے پر سوئی ہوئی نرس نے دروازہ کھول کر کہا کہ تم لوگ صبح 8بجے مریض کو لے کر آﺅ اس وقت ڈاکٹر موجود نہ ہے۔ نرس ایمرجنسی کا دروازہ بندکرکے دوبارہ سوگئی والدین شدید سردی میں سحری تک ایمرجنسی گیٹ کے باہر کھڑے آہ و زاری کرتے رہے اس دوران بچہ ایمرجنسی کے باہر ماںکی گود میں تڑپتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مظاہرین نے وزیراعلی شہباز شریف سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کمسن جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن