• news

2 خودکشیاں، قصور اور اوکاڑہ میں گھریلو ناچاقی پر ریٹائرڈ بینک ملازم اور سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر نے زندگی ختم کرلی

قصور/ اوکاڑہ (نامہ نگاران) دو مختلف واقعات میں ریٹائرڈ بینک ملازم اور سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر نے خود کو گولیاں مار کر زندگیاں ختم کرلیں۔ قصور سے نامہ نگار کے مطابق النور کالونی چونیاں میں ریٹائرڈ بینک ملازم نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار لی۔ بشیر احمد کا اکثر اہل خانہ سے جھگڑا رہتا تھا جس پر گزشتہ اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔ اسے زخمی حالت میں سول ہسپتال چونیاں پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ دوسرے واقعہ میں اوکاڑہ کے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر نے گھریلو ناچاقی پر خود کو فائر مارکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مقتول دو بچوں کا باپ تھا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حویلی لکھا میں تعینات ڈاکٹر شجاع وٹو نے گھریلو ناچاقی پر خود کو فائر مارکر شدید زخمی کر لیا جنہیں تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خودکشی

ای پیپر-دی نیشن