• news

محکمہ تعلیم کا بوڑھے پرائمری اساتذہ کو جبری گولڈن شیک ہینڈ کے تحت ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) محکمہ تعلیم نے بوڑھے پرائمری اساتذہ کو جبری گولڈن شیک ہینڈکے تحت ریٹائرڈکرنے کا فیصلہ کرلیا۔25 سال مدت ملازمت پوری کرنے والے اساتذہ کو مکمل پنشن و بقایاجات اداکرکے ریٹائرڈکیا جائے گا۔ تاہم 15سے 20 سال مدت ملازمت پوری کرنے والوں کو ریٹائرڈ ہونے پر 28 لاکھ روپے گولڈن شیک ہینڈ اور30 فیصد پنشن اداکی جائے گی جبکہ 20 سے25 سال تک کی مدت ملازمت پوری کرنے والوں کو 12لاکھ روپے گولڈن شیک ہینڈ اور پنشن کا40 فیصد اداکیا جائے گا۔ اس پالیسی کا اعلان دسمبرکے آخر تک کیا جائے گا اور نئے سیشن سے قبل ایسے اساتذہ کوگھر بھیج دیا جائے گا بلکہ نئی بھرتی پالیسی میں ایسے اساتذہ کو ریٹائرڈکرنے پر جو سیٹیںخالی ہوں گے انہیں بھی پرکیا جائے گا۔
ریٹائرڈ/ فیصلہ

ای پیپر-دی نیشن