• news

بھارت اسلحہ کے ڈھیر لگا رہا ہے، جنگی تیاریاں چین نہیں پاکستان کیلئے ہیں: حمید گل

لاہور (سید شعیب الدین سے) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ گل حمید نے کہا ہے کہ بھارت اسلحہ کے انبار لگا رہا ہے، اسکی یہ جنگی تیاریاں چین نہیں پاکستان کیلئے ہیں مگر بھارت ہمارے خلاف جنگ چھیڑنے کی کبھی غلطی نہیں کریگا۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اندرونی طور پر خود کو مضبوط کریں۔ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے، اس نے ہمیں روزِ اوّل سے تسلیم نہیں کیا۔ بھارت کی طرف سے 270 ارب روپے کے اسلحہ کی خریداری کے آرڈرز کے حوالے سے ”نوائے وقت“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت صرف اسرائیل سے 130 ارب روپے کے میزائل خرید رہا ہے، باقی اسلحہ امریکہ اور دوسرے ممالک سے خریدا جا رہا ہے۔ بھارت اس بھاری بھرکم خریداری سے امریکہ اور اسرائیل کے اسلحہ کے کارخانوں کو چالو رکھے ہوئے ہے۔ بھارت اور اسرائیل کا باہمی تعلق بہت گہرا ہے۔ دونوں پاکستان کے دشمن ہیں۔ امریکہ جو ہمارا دوست کہلاتا ہے وہ ان دونوں کا سرپرست ہے۔ ہم نے امریکہ کی دوستی سے بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے، اگر ہمارا رویہ یہی رہا تو اور نقصان اٹھائینگے۔ یہی نہیں امریکہ کو ہماری ضروری ہے۔ اسکا ہمارے بغیر اس خطے میں گزارا ممکن نہیں۔ نریندر مودی امریکہ اور چین دونوں سے بیک وقت تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔ دنیا بھر سے چین کو بڑا مخالف قرار دیکر اسلحہ کے ڈھیر لگا رہا ہے۔ دوسری طرف چین سے کہہ رہے ہیں کہ ہمارا ریلوے سسٹم اپ گریڈ کر دو۔ چین کے ساتھ ایشین انفراسٹرکچر گروپ، شنگھائی کوآپریشن تنظیم کے ممبر بن گئے ہیں۔ بھارت چین سے جنگ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
حمید گل

ای پیپر-دی نیشن