وزیراعظم نے وزرا کو عمران خان کیخلاف جارحانہ طرز عمل کی ہدایت کردی
اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے فیصل آباد‘ لاہور اور کراچی سمیت پورے ملک کو بند کرنے کی کال واپس نہ لینے کے بعد حکومت اور تحریک انصاف میں تصادم کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزرا کو عمران خان کے خلاف جارحانہ طرز عمل اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ حکومت تحریک انصاف کے ساتھ معذرت خواہانہ رویہ اختیار نہیں کرے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اتوار کو تحریک انصاف کو یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ تحریک انصاف ایجی ٹیشن کو م¶خر کرکے مذاکرات کی میز پر بیٹھے تو مذاکرات وہیں سے شروع کئے جاسکتے ہیں جہاں سے سلسلہ منقطع ہوا تھا لیکن تحریک انصاف حکومت کو دبا¶ میں رکھ کر مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔ دم توڑتے دھرنے کی وجہ سے حکومت دبا¶ سے نکل آئی ہے اس لئے وہ جوڈیشل کمشن کی ”ٹرمز آف ریفرنس“ کو عمران خان کے الزامات تک محدود رکھنا چاہتی ہے۔ فیصل آباد میں عمران خان کو ایک خاص حصے تک محدود کردیا جائے گا۔ پہلی بار مسلم لیگی کارکن تحریک انصاف کے کارکنوںکے آمنے سامنے ہوں گے کسی مرحلہ پر شدید تصادم ہوسکتا ہے جسے روکنے کے لئے کسی طرف سے بھی کوشش نہیں کی جارہی۔
جارحانہ طرز عمل