• news

غوث علی شاہ کی کامیابی پر مسلم لیگ ن پریشان، یہ ایک سازش ہے: پی پی پی

اسلام آباد (انعام اللہ خٹک/ دی نیشن رپورٹ) الیکشن ٹربیونل کی جانب سے این اے 215 میں سید غوث علی شاہ کو کامیاب قرار دیئے جانے کے بعد حکمران مسلم لیگ ن پریشانی کا شکار ہے جبکہ پی پی پی انکی کامیابی کو سازش قرار دیتی ہے۔ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کے نواب وسان اپنی سیٹ کھو بیٹھے ہیں، غوث علی شاہ 1999ءمیں مشرف کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جیل بھی گئے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں سردار ذوالفقار کھوسہ کے ساتھ مسلم لیگ ن سے راستے جدا کئے۔ کھوسہ مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان کی قیادت کر رہے ہیں۔ ذوالفقار کھوسہ نے دی نیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں واضح کر رہا ہوں کہ غوث علی شاہ کی فتح مسلم لیگ ن ہضم نہیں کر سکے گی، ان کی قومی اسمبلی میں موجودگی حکمرانوں کو بے نقاب کرے گی۔ غوث علی شاہ مسلم لیگ کے دھڑوں کو متحد کرنے کے حامی رہے ہیں۔
غوث علی شاہ

ای پیپر-دی نیشن