عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا ‘ حکومت سے مذاکرات‘ پلان سی پر عمل درآمد زیر غور آئیگا
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس (آج) منگل کو اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر طلب کرلیا ‘ اجلاس میں وائس چیئرمین شاہ محمو دقریشی ‘ وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک‘ شفقت محمود‘ شیریں مزاری سمیت دیگر اہم رہنما شرکت کرینگے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ‘ حکومت سے مذاکرات کے علاوہ لاہور اور کراچی میں ہڑتال کے حوالے سے پلان سی پر عمل درآمد بارے مشاورت کی جائے گی۔
تحریک انصاف/کمیٹی اجلاس