لیگی کارکنوں نے تحریک انصاف کی رہنما لبنیٰ ملک کو سہیلی سمیت گھیر لیا نعرے بازی‘ خواتین کا ڈنڈا پکڑ کر دفاع
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ/آئی این پی) فیصل آباد میں گذشتہ روز جاری سیاسی کشیدگی کے دوران مسلم لیگ ن کے مشتعل کارکنوں نے تحریک انصاف کی رہنما لبنیٰ ملک اور ان کی ساتھی کا گھیرا¶ کر لیا۔ خاتون رکن نے اپنے دفاع کیلئے ہاتھوں میں ڈنڈا پکڑ لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لبنیٰ ملک اپنی ساتھی کے ساتھ ہاتھوں میں تحریک انصاف کا جھنڈا تھامے احتجاج میں شرکت کیلئے گاڑی میں جا رہی تھیں کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے چوک گھنٹہ گھر پر ان کا گھیرا¶ کر لیا اور نعرے بازی کرنے کے ساتھ ساتھ جوتے دکھائے جس پر لبنیٰ ملک غصے میں آ گئیں اور ہاتھوں میں ڈنڈا پکڑ کر کئی لوگوں کو پیچھے دھکیلا اور ڈنڈا مارا۔ ایک باریش شخص نے ڈنڈا چھیننے کی کوشش کی تو خواتین سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف فیصل آباد کی رہنما لبنیٰ ملک نے الزام لگایا کہ (ن) لیگ کے کارکنوں نے چوک گھنٹہ گھر میں مجھ سمیت خواتین پر حملہ کرکے بدتمیزی کی۔ (ن) لیگ کے کارکنوں نے چوک گھنٹہ گھر میں میری گاڑی کو گھیر لیا۔ میرے ساتھ خواتین کو زدوکوب کرنے کی کوشش کی‘ ہمیں گالیاں دی گئیں‘ لبنیٰ ملک نے کہا کہ میں نے (ن) لیگ کے ایک کارکن سے ڈنڈا چھین کر نہ صرف اپنا دفاع کیا بلکہ (ن) لیگی غنڈوں کی پٹائی بھی کی۔ لبنیٰ ملک نے کہا میں وہاں بیٹھنے نہیں گئی تھی۔
لبنیٰ ملک