• news

سپریم کورٹ کا لارجر بینچ آج وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کرے گا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کورٹ کا لارجر بنچ آج وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کے لئے دائر آئینی درخواستوں سے متعلق دیئے گئے فیصلے کے حوالے سے کیس کی سماعت کرے گا، سات رکنی لارجر بنچ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے جسٹس جواد پر مشتمل تین رکنی بنچ (کوئٹہ سپریم کورٹ رجسٹری) کے فیصلے میں بعض آئینی نکات اور آئین کے آرٹیکل 62کی تشریح کرے گا سابقہ فیصلے میں عدالت قرار دے چکی ہے کہ بادی النظر میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کے حوالے سے نااہلی کا کیس نہیں بنتا تاہم مستقبل میں بلدیاتی اور عام انتخابات میں یہ مسائل درپیش ہوسکتے ہیں جن کی آئینی تشریح اور اصول واضح کرنا نہایت ضروری ہے،کہ اگر کوئی ممبر اسمبلی نااہلی کا مرتکب ہو تو اس کا معیار کیا ہوگا؟ درخواست کہاں دائر کی جائے گی، کون دائر کرسکے گا؟ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج بروز منگل کو خصوصی عدالت میں ہو گی ،عدالت نے گذشتہ سماعت میں ملزم مشرف کی جانب سے دائر متفرق درخواستوں کی حد تک فیصلہ دیتے ہوئے ہوئے 9دسمبر تک کی مہلت دی تھی اور حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ کیس کے دیگر شریک ملزمان سابق وزیر اعظم شوکت عزیز،سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور سابق وزیر قانون زاہد حامد کے خلاف ایف آئی اے کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے ذریعے تحقیقات کرواتے ہوئے انہیں مقدمہ میں شامل کرے اور ایک نئی درخواست خصوصی عدالت میں دائر کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن