گلگت بلتستان میں مہدی شاہ کی حکومت ختم، شیرجہاں میر نگران وزیراعلیٰ مقرر
گلگت (نوائے وقت رپورٹ) گلگت بلتستان میں سید مہدی شاہ کی حکومت ختم ہونے کے بعد شیر جہاں میر کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔ نگران اراکین کے 12 دسمبر کو حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ نگران حکومت آئندہ 90 روز کے اندر نئے انتخابات کرائیگی۔