• news

عمران خان حق نواز کے قتل کے ملزم، ملکی معیشت کے دشمن ہیں: زعیم قادری

لاہور (خصوصی رپورٹر) ترجمان حکومت پنجاب سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ فیصل آباد میںہونیوالے واقعہ کے ذمہ دار براہ راست عمران خان ہیں‘ انکی پرتشدد کال پر فیصل آباد کے عوام نے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ جب عوام نے کاروبار شروع کرنے کی کوشش کی تو تحریک انصاف کے غنڈوں اور دہشت گردوں نے ڈنڈوں اور پتھروں کے ساتھ ان پر حملہ کیا۔ ہڑتال مسترد ہوئی تو تحریک انصاف کی ڈنڈا بردار فورس نے بازار بند کروادئیے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ تحریک انصاف کی کال کو فیصل آباد والوں نے مسترد کردیا۔ ستیانہ روڈ اور سرگودھا روڈ کھل جانے کے بعد تحریک انصاف کے کارکن زبردستی لوگوں کا راستہ روک کرکاروبار بند کرانے کی کوشش کرتے رہے۔ ایک روز قبل ہی تحریک انصاف کے کارکن بازار بند کروانے کا عندیہ دے رہے تھے۔ زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان، حق نواز کے قتل کے ملزم ہیں۔ عمران خان نے چینی صدر کا دورہ ملتوی کروایا جس سے ملک کو بہت نقصان ہوا۔ عمران خان ملکی معیشت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ ملک کو بند کرنے کی بات قوم برداشت نہیں کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن