• news

ایف آئی اے نے رواں سال 804 اشتہاری گرفتار کئے

لاہور (سید شعیب الدین سے) ایف آئی اے نے سال رواں کے دوران 804 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے۔ 4147 نئی انکوائریاں شروع کیں جبکہ 6476 انکوائریاں پہلے سے موجود تھیں۔ 589 ملزمان کو عدالتوں سے سزا دلوائی اور رواں سال میں 2613 نئے مقدمات درج کئے۔ ذرائع کے مطابق 4927 انکوائریاں پولیس اور دیگر محکموں کو منتقل کئے جانے، عدم ثبوت، مدعی کے صلح کر لینے کی وجہ سے بند کر دی گئیں۔ 2065 انکوائرں کو مقدموں میں تبدیل کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔ 3631 انکوائریاں ابھی زیرالتوا ہیں۔ شعبہ سائبر کرائم کی 452 انکوائریاں یکم جنوری 2014ء کو سال 2013ء سے منتقل ہوئیں۔ 224 نئی انکوائریوں کا اضافہ ہوا۔ 370 انکوائریاں بند کر گئیں۔ 24 میں مقدمات کا اندراج ہوا، 282 ابھی زیرالتوا ہیں۔ سب سے زیادہ مقدمات انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ نے 926، سرکل لاہور نے 405، سرکل ملتان نے 297، سرکل فیصل آباد نے 251 مقدمات کا اندراج کیا۔ یکم جنوری 2014ء کو ایف آئی اے کے پاس مقدمات کی تعداد 2487 تھی جس میں 2613 کا اضافہ ہوا، 615 مقدمات کی فائلیں بند کر دی گئیں۔ 1780 چالان عدالتوں میں پیش کئے گئے۔ یکم جنوری 2014ء کو ایف آئی اے کے پاس 5939 کیس عدالت میں پینڈنگ تھے، 1911 کیسوں میں چالان تیار کیا گیا، 843 کیسوں کا فیصلہ ہو گیا، 589 میں ملزمان کو سزا ہو گئی اور 84 میں ملزم بری ہو گئے۔ 7007 کیسز آج بھی عدالتوں میں موجود ہیں۔ ایف آئی اے کے پاس یکم جنوری کو 4365 اشتہاری ملزمان اور عدالتی اشتہاریوں کی طویل فہرست تھی، رواں سال اسی فہرست میں 473 کا اضافہ ہوا جن میں سے 804 کو گرفتار کیا گیا۔ 4034 آج بھی آزاد پھر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن