• news

حکومت کی طرف سے آج تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دینے کا امکان

اسلام آباد (محمد نواز رضا+ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وفاقی حکومت آج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو باضابطہ طور پر مذاکرات کی دعوت دینے کا امکان ہے۔ منگل کو وزیراعظم محمد نوازشریف سے چیدہ چیدہ وزراء کی غیررسمی ملاقات ہوئی ہے۔ لیکن مذاکرات کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ تاہم آج مذاکرات کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور‘ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب تحریک انصاف کو لاہور میں فری ہینڈ دینے پر غور کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کے احتجاج کو چند علاقوں تک محدود کر دیا جائیگا۔ مسلم لیگی کارکنوں کو تحریک انصاف کے احتجاج کو ’’کنفرنٹ‘‘ نہ کرنے کی ہدایت کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن