• news

اشرف غنی پاکستانی حکومت کے کٹھ پتلی ہیں: تحریک طالبان

اسلام آباد (طاہر علی / نیشن رپورٹ) تحریک طالبان نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے کابل کو ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا اور حالیہ افغان صدر اشرف غنی بھی اسلام آباد کے کٹھ پتلی ہیں جس سے افغانستان میںامن و امان کی صورتحال مزید خراب ہوگی۔ حال ہی میں لطیف اللہ محسود کے پاکستان کے سپرد کئے جانے کے ردعمل میں فضل اللہ حامی تحریک طالبان کے گروپ کے ترجمان محمد خراسانی نے کہا کہ کوئی افغان اور مسلمان ایسا نہیں کرسکتا مگر اشرف غنی نے لطیف اللہ محسود اور دو دیگر کمانڈرز کو پاکستان کے سپرد کردیا جس سے معلوم ہوا کہ وہ پاکستانی آلہ کار ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ اپنے جمہوری نظام کو بچانے کے لئے کابل کو ایک آلے کے طورپر استعمال کیا ہے۔ پاکستانی نظام کی مضبوطی افغانستان میں انتشار کی بنیاد پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل افغانستان نے کمانڈر اکرام مہمند کو بھی پاکستان کے حوالے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے جہادی تحریکیں کمزور نہیں ہوں گی اور اپنی پیشرفت جاری رکھیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن