• news

وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس، نجکاری کمشن کی سفارش پر الائیڈ بنک کے حصص کی کم سے کم قیمت 105روپے مقرر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت نجکاری سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں الائیڈ بنک کے 10 فیصد سرکاری حصص کی کم سے کم قیمت کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ نجکاری کمشن کی سفارش پر الائیڈ بنک کے حصص کی قیمت 105روپے مقرر کردی گئی۔ حصص مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے، حصص کی فروخت کا عمل آج سے شروع ہوکر دو دن تک جاری رہیگا۔

ای پیپر-دی نیشن