• news

ہائی بلڈ پریشر: طاہر القادری کی انجیوگرافی نہ ہو سکی، ڈاکٹروں کی مزید آرام کی ہدایت

ہیوسٹن+واشنگٹن (آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے انجیوگرافی نہ ہو سکی۔ عوامی تحریک کی قیادت نے کارکنوں سے صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ منگل کو ہیوسٹن کے سینٹ لیوک ہسپتال میں طاہر القادری کی انجیو گرافی ہونا تھی تاہم ان کا بلڈ پریشر معمول سے زیادہ ہونے کی وجہ سے انجیو گرافی نہ ہو سکی، ڈاکٹرز نے طاہر القادری کو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کیلئے مزید بارہ گھنٹے آرام کی ہدایت کر دی اور دوبارہ معائنہ کے بعد انجیو گرافی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے سانحہ ماڈل ٹائون کا ذکر کر کے حق کی بات کی۔ ماڈل ٹائون پولیس محاصرے میں تھا، متحدہ نے کھانا، پانی فراہم کیا۔ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں طاقتور بے گناہ کا خون بہانے کی جرات نہ کر سکے۔ 

ای پیپر-دی نیشن