• news

خلیل طاہر نے فرزانہ نذیر کو ڈانٹ دیا، ناراضی پر ہاتھ جوڑ کر معافی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی خلیل  طاہر سندھو  نے حکومتی رکن اسمبلی  سے ہاتھ جوڑ کر  معافی مانگ لی۔  پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں  جب  خلیل طاہر سندھو  نقطہ  اعتراض پر بات کر رہے تھے  ڈاکٹر فرزانہ  نذیر بھی کھڑی ہو گئیں اور بات کرنے کی کوشش کی جس پر خلیل  طاہر سندھو  نے انہیں ڈانٹتے ہوئے کہا آپ بیٹھ جائیں  مجھے بات کرنے دیں  جس  پر  فرزانہ نذیر  برا مان گئیں اور ناراضگی  کا اظہار کرتے ہوئے کہا خواتین  کی تذلیل  کی جا رہی ہے جس پر طاہر سندھو  نے ہاتھ جوڑ کر  ڈاکٹر فرزانہ نذیر سے معافی مانگ لی۔

ای پیپر-دی نیشن