سندھ اسمبلی کی نئی عمارت 8 منٹ تک اندھیرے میں ڈوبی رہی، موبائل فون کی روشنی میں قانون سازی
کراچی (این این آئی) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نئی عمارت میں پہلی مرتبہ تقریباً 8 منٹ تک اندھیرے میں موبائل فون کی روشنی میں قانون سازی کی گئی ۔ یہ دلچسپ صورتحال منگل کو اس وقت پیش آئی جب دوپہر 2 بجکر 51 منٹ پر بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نوابشاہ بل کی منظوری کا عمل جاری تھا۔ اس دوران بجلی کے جانے سے ایوان تاریکی میں ڈوب گیا جس پر ڈپٹی سپیکر شہلا رضا نے موبائل فون کی روشنی میں قانون سازی جاری رکھنے کو کہا ۔