پاکستانی فوج نے بالاکوٹ سیکٹر میں فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی‘ بھارت کا الزام
سرینگر(آن لائن) بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے بالاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے بالاکوٹ میں سرحدی علاقے سے ملحقہ بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھاررتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔ اس دوران دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا