عمران کی ہدایت، تحریک انصاف کا وفد آج ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کریگا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کا وفد آج کراچی پہنچ کر ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کریگا۔ تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے اس حوالے سے صحافیوں کو بتایا ہم پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کراچی پہنچ کر ایم کیو ایم کی قیادت سے بات چیت کرینگے۔ ایم کیو ایم کو ہمارے احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں۔ ایم کیو ایم مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں سیاسی طور پر بالغ ہے۔ انہوں نے کہا کراچی مظاہرہ تاریخ کا سب سے پرامن احتجاج ہو گا۔ کراچی کے تاجروں نے دکانیں بند کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔