کوئٹہ: نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ترجمان ایف سی زخمی
کوئٹہ(اے پی پی )کوئٹہ ڈبل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایف سی کے ترجمان کو زخمی کردیا اور ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے مصروف ترین ڈبل روڈ نادرا آفس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایف سی کے ترجمان ڈاکٹر خان واسع زخمی ہوگئے اور ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے موقع پرپہنچ کر زخمی کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔