تھر: قحط سالی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کا قائم کردہ جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ میں چیلنج
کراچی (نوائے وقت نیوز)قحط سالی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کا قائم کردہ جوڈیشل کمیشن سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ چیف جسٹس مقبول باقر اور جسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر کو 16دسمبر کے لئے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔