گلگت بلتستان اسمبلی کے آخری اجلاس میں گھریلو تشدد سے تحفظ کیلئے بل پیش
گلگت (اے پی پی) گلگت بلتستان اسمبلی کے آخری اجلاس میں گھریلو تشدد سے تحفظ کیلئے بل پیش کیا گیا۔ وزیر اطلاعات سعدیہ دانش نے اس بل کو منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا۔ سپیکر وزیر بیگ نے رولنگ دیتے ہوئے کہا یہ ایک اہم بل ہے جسے سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔