• news

میچ فکسنگ، بھارتی سپریم کورٹ کا گروناتھ میاپن کیخلاف کارروائی کا حکم

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے آئی سی سی کے صدر سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کے مطابق سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور سری نواسن کاروائی کرنے والے پینل سے خود کو علیحدہ کریں۔ مڈگل کمیٹی نے چنائی سپر کنگز کے مالک گروناتھ میاپن کیخلاف کارروائی کا فوری حکم دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن