ہاک آئی انتظامیہ نے دبئی ٹیسٹ میں شان مسعود کی وکٹ پر ڈی آر ایس میں غلطی کا اعتراف کرلیا
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) ہاک آئی انتظامیہ نے دبئی ٹیسٹ میں شان مسعود کی وکٹ پر ڈی آر ایس میں غلطی کا اعتراف کرلیا۔ شان مسعود کے ایل بی ڈبلیو کے موقع پر ویڈیو ڈیٹا میں غلطی تھی۔ پی سی بی نے شان مسعود کے معاملے پر آئی سی سی سے رابطہ کیا تھا۔ ہاک آئی کی انتظامیہ نے دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ سے ملاقات کے دوران غلطی کا اعتراف کیا۔