ایڈیلیڈ ٹیسٹ :آسٹریلیا کے پہلی اننگز میں 6وکٹوں پر354رنز ڈیوڈ وارنر کی سنچری
ایڈیلیڈ (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیانے بھارت کیخلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 354 رنز بنا لیے ہیں۔پہلے دن کے کھیل کی خاص بات ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری تھی۔انھوں نے 19 چوکوں کی مدد سے145 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔