• news

اک پُھل موتیے دا مار کے جگا سوہنیے..... گلوکار منصور ملنگی ابدی نیند سو گئے

گڑھ مہاراجہ + جھنگ (نامہ نگاران) مشہور سرائیکی و لوک گلوکار حاجی منصور علی ملنگی انتقال کرگئے۔ متوفی اپنے آبائی گائوں گڑھ مہاراجہ موڑ میں موجود تھے جہاں انہیں دل کی تکلیف محسوس ہوئی انہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور اللہ کو پیارے ہو گئے۔ ان کی عمر تقریباً 65 سال تھی، ان کی مشہور غزلیں اک پھول موتیاں دا مار سوہنیے، کہیڑ ی غلطی ہوئی ظالم کیوں دور ڈیرے لائے نے، تھیں۔ مرحوم کی وفات سے سرائیکی اور لوک گلوکاری کے میدان میں بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا۔ مرحوم نے وارثان میں 3 بیویاں اور 20 بچے چھوڑے ہیں۔مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح دس بجے ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن