شمالی وزیرستان آپریشن سے شدت پسند منتشر ہوگئے: پاکستان، امریکہ
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور امریکہ نے دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکہ نے اس خیال کیا اظہار کیا ہے کہ پاک فوج کے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن سے کئی شدت پسند تتربتر ہو گئے ہیں اور انکے ٹھکانوں کو نقصان پہنچا۔ امریکہ پاکستان دفاعی مشاورتی گروپ کے دو روزہ اجلاس کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے باہمی مضبوط دفاعی تعلقات کے قیام کا عزم کیا جس کا مقصد مشترکہ مقاصد کا حصول ہے۔ ان مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عالم خٹک، سیکرٹری دفاع اور امریکی وزیر برائے دفاعی پالیسی کرسٹین وارمتھ نے شرکت کی۔