• news

اب بھی چھوٹے بھائیوں سے لڑتی ہوں: ملالہ‘میری دو انچ ہیل کو نکال دیں تو قد 5 فٹ رہ جائیگا

اوسلو (نوائے وقت رپورٹ) نوبل امن انعام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے اپنی نجی زندگی پر بھی گفتگو کی۔ ملالہ نے بتایا کہ بھائیوں نے مجھے سخت گیر باس کا خطاب دے رکھا ہے۔ میں نوبل انعام یافتہ پہلی شخصیت ہونگی جو اب بھی اپنے چھوٹے بھائیوں سے لڑتی ہے۔ میں دنیا میں ہر طرف امن دیکھنا چاہتی ہوں لیکن مجھے اور میرے بھائیوں کو اس پر ابھی کافی کام کرنا ہے۔ کچھ لوگ مجھے اب نوبل لاریٹ کہتے ہیں مگر میرے بھائی مجھے اب بھی ناراض اور رعب جمانے والی بہن کہتے ہیں۔ میں بظاہر ایک ایسی لڑکی ہوں جو پانچ فٹ دو انچ لمبی ہے مگر اس میں میری ہیل بھی شامل ہے اسکا مطلب ہے کہ میں صرف 5 فٹ کی ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن