• news

فیصل آباد واقعہ: نامزد ملزم نے فائرنگ کرنیوالے سے بات کی، کندھے پر ہاتھ رکھا، نجی ٹی وی کا دعویٰ، امتیاز کا انکار

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد واقعہ میںنامزد ملزم امتیاز نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہ رہے ہیں کہ فائرنگ کرنے والا مل جائے۔ میں نے فائرنگ کرنے والے شخص سے کوئی بات کی نہ اسکے کندھے پر ہاتھ رکھا۔ پولیس جہاں چاہے وہاں جانے کو تیار ہوں، ڈنڈا اپنی حفاظت کیلئے اٹھا رکھا تھا۔ نجی ٹی وی پر پی ٹی آئی کی طرف سے فیصل آباد میں نامزد ملزم امتیاز کی فیصل آباد میں فائرنگ کرنے والے شخص سے کندھے پر ہاتھ رکھنے اور بات کرنے کی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ملزم امتیاز اتنے رش کے باوجود فائرنگ کرنیوالے شخص کی طرف بڑھتا ہے  اور اسکے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کچھ گفتگو کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن