• news

لاہور: رواں سال کروڑوں روپے تاوان کیلئے بچوں، خواتین سمیت 23 افراد کو اغوا کیا گیا

لاہور (میاں علی افضل سے) رواں سال لاہور میں کروڑوں روپے تاوان کیلئے بچوں اور خواتین سمیت 23 افراد کو اغوا کر لیا گیا، پولیس نے 19ملزمان کو گرفتار کرکے چالان بھجوا دئیے جبکہ 5 وارداتوں کے ملزمان کی انوسٹی گیشن مکمل نہیں ہو سکی، 3 ملزمان کو ثبوت نہ ملنے پر رہا کر دیا گیا۔ سٹی ڈویژن میں 2 افراد کو اغواء کیا گیا اور تاوان کی رقم طلب کی گئی۔ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور تفتیش کے بعد چالان جمع کروا دئیے گئے۔کینٹ ڈویژن میں 7 افراد کو تاوان کیلئے اغواء کیا گیا، 5 ملزمان کے چالان پیش کئے گئے جبکہ ایک ملزم کا چالان کینسل کر دیا گیا، 2کیسوں کے ملزمان کی انویسٹی گیشن مکمل نہیں کی جا سکی۔ سول لائن ڈویژن میں اغواء برائے تاوان کی 2 وارداتیں ہوئیں جن میں پولیس نے 2 چالان پیش کئے ایک کینسل کر دیا گیا اور  ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا صدر ڈویژن کے تھانوں میں 7 افراد کو اغواء کیا گیا پولیس نے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کے بعد چالان پیش کئے ایک چالان کینسل کر دیا گیا 2کیسوں کی انویسٹی گیشن مکمل نہیں کی جا سکی۔ اقبال ٹائون ڈویژن میں 5 افراد کو اغواء کیا گیا۔ پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کے بعد چالان مکمل کئے ایک واردات کی انوسٹی گیشن مکمل نہیں کی جا سکی۔ ماڈل ٹاون ڈویژن میں اغواء برائے تاوان کی کوئی واردات نہیں ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن