• news

پنجاب اسمبلی: ڈیڑھ سال میں قانون سازی کیلئے 48 بل پیش، 43 منظور ہوئے

لاہور( عدنان فاروق ) پنجاب اسمبلی میں پہلے ڈیڑھ سال میں تعلیم، صحت، امن و امان، زراعت، بلدیات سمیت مختلف شعبوں میں قانون سازی کیلئے 48بل پیش ہوئے جن میں 43بلز منظور کر لئے گئے، 4 بلز  قائمہ کمیٹیوں کے پاس زیر التوا ہیں جبکہ دی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز بل 2014، منظوری کے لئے آج اسمبلی پیش اور منظور ہونے کا امکان ہے۔ اٹھارہ ماہ عرصہ میں پیش ہونے والے شیشہ سموکنگ بل کے سوا تمام بلز حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے۔ پنجاب سروس ٹربیونلز ترمیمی 15 اگست 2013، پنجاب پولیس آرڈر ترمیمی بل 29اگست، پنجاب لوکل گورنمنٹ بل،  21 اگست،  دی پنجاب لوکل گورنمنٹ (چوتھا ترمیمی بل)  12دسمبر، پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 9دسمبر،  پنجاب لوکل گورنمنٹ  دوسراترمیمی بل 12 دسمبر،  پنجاب لوکل گورنمنٹ تیسرا ترمیمی بل 12دسمبر،  لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی 13 دسمبر 2013کو منظور ہوا، دی پنجاب ایکسپلوسیوز ترمیمی بل 2014 اور دی پنجاب آرمز ترمیمی بل 2014گزشتہ روز کو منطور ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن