• news

جوڈیشل کمشن نے جسٹس نور مسکین کو چیف جسٹس بلوچستان، عامر فاروق کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (اے پی پی) جوڈیشل کمشن نے جسٹس محمد نور مسکین زئی کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور عامر فاروق کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تعینات کرنے منظوری دیدی ہے۔ دونوں ناموں کی اتفاق رائے سے منظوری دیتے ہوئے سمری پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی گئی۔ بلوچستان کے چیف جسٹس غلام مصطفیٰ مینگل25 دسمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں دو ایڈیشنل جج لگانے کا معاملہ مؤخرکر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن