• news

پنڈی بھٹیاں میں خاتون، فیصل آباد میں 2 کمسن بچوں سے زیادتی

پنڈی بھٹیاں + فیصل آباد (نامہ نگار +نمائندہ خصوصی)  پنڈی بھٹیاں میں  خاتون فیصل آباد میں 2 کمسن بچوں سے زیادتی۔   نواحی محلہ دولیکی میں گذشتہ رات اکرم نے اپنی برادری کی مسماۃ فاطمہ بی بی کو بلایا آج میرے گھر میں کوئی آدمی نہ ہے آپ میرے گھر میں سو جائیں میں اس کے گھر چلی گئی ۔آدمی رات کے قریب ملزم اکرم نے مجھے اٹھا کر زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ فیصل آباد  میں صدر سمندری کے علاقے چک نمبر 446گ۔ب کے احمد حسین کے سات سالہ بیٹے عتیق کو علی رضا، چک نمبر387گ۔ب کے محمد سجاد کے بیٹے کو اشفاق نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں وہاڑی مو ضع فیض واہ کی عاصمہ سے ملزمان محمد رمضان ، ظفر سلطان و دیگر نامعلوم افراد  اور  اوکاڑہ میں نواحی قصبہ بونگی طا ہر کے  بشارت علی کی 16سالہ ہمشیرہ سمیرا بی بی سے افضال نے زیادتی  کی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن