فیصل آباد واقعہ کیخلاف تحریک انصاف کا لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کے سامنے مظاہرہ
لندن (آئی این پی)سانحہ فیصل آباد کے خلاف لندن میں پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔ پاکستانی ہائی کمشن کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں تحریک انصاف کے علاوہ عوامی تحریک اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے پنجاب حکومت اور فیصل آباد انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ کارکنوں نے کہا کہ فیصل آباد میں سانحہ کے ذمہ دار ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مظاہرین نے گو نواز گو کے نعرے لگائے اور نواز شریف، شہباز شریف کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا۔