مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ: اجتماعی آبروریزی کیس میں ملوث 125 فوجی افسروں ا و ر اہلکاروں کی فہرست طلب
سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے 20 سال پہلے کنن پوشہ پورہ اجتماعی عصمت ریزی کیس میں بھارتی وزارت دفاع سے ملزم 125افسروں اور اہلکاروں کی فہرست طلب کر لی ہے۔ جسٹس مظفر حسین عطار اور جسٹس علی محمد ماگرے پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔