بنگلہ دیش کو سب سے پہلے بھارت نہیں بھوٹان نے تسلیم کیا تھا: وزارت خارجہ
نئی دہلی (آن لائن) بنگلہ دیش کو آزاد ملک کے طور سب سے پہلے بھارت نے نہیں بلکہ بھوٹان نے تسلیم کیا تھا۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے کئی عشروں سے جاری اس قیاس آرائی کو ختم کردیا کہ بھارت نے سب سے پہلے بنگلہ دیش کو ایک آزاد ملک کے طور پر تسلیم نہیں کیا تھا۔سیکرٹری خارجہ شہید الحق نے کہا کہ اس میں کوئی تنازع نہیں کہ بھوٹان ہی پہلا ملک تھا۔