بینر کیس: سپریم کورٹ تفتیشی افسر پر برہم، آئی جی اسلام آباد طلب
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ریڈ زون میں ججز اور عدلیہ کے خلاف توہین آمیز بینرز اور پوسٹرز لگانے کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ مقدمہ کے تفتیشی افسر پر برس پڑی، شدید برہمی کا ظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا گیا، سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔ تین رکنی بنچ نے پیش کی گئی رپورٹ مسترد کر دی، جسٹس اعجاز احمد چودھری نے تفتیشی افسر کے موقف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپکی رپورٹ باعث شرم ہے، بے شرمی کی انتہا ہے کوئی بچہ بھی تمھاری باتوں پر یقین نہیں کرے گا۔عدم پراگرس پر آئندہ سماعت عدالت سے گھر بھیجیں گے اگر تمھارا آئی جی بھی سیدھی بات نہیں کرے گا تو اس کا بھی بندوبست کرنا پڑے گا۔