بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے وعدے کی پاسداری کرے: پرویز رشید
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینے کے وعدے کی پاسداری کرے،کشمیر میں امن ہوگا تو جنوبی ایشیاء سمیت دنیا میں امن ہوگا، وہ انسانی حقوق کے دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام منعقدہ سمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ پرویز رشید نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا عہد پاکستان نے بطور ریاست کر رکھا ہے۔