جاپان میں شدید برفباری،7 افراد ہلاک
ٹوکیو (آن لائن) جاپان میں شدید برفباری نے تباہی مچا دی ہے۔ سات افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
ٹوکوشیما کے علاقے میں دو سو افراد کا رابطہ چار روز سے دیگر علاقوں سے منقطع ہے۔ کچھ علاقوں میں ایک میٹر تک برف پڑی ہے۔ امدادی کاموں میں فوج بھی حصہ لے رہی ہے۔