• news

کوئٹہ: بم حملے میں ایس ایچ او بچ گیا، بچہ شدید زخمی،پنجگور میں ٹیچر اغوا کے بعد قتل

کوئٹہ+ پنجگور (اے پی اے+ اے پی پی) کوئٹہ سریاب روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایس ایچ او کیچی بیگ معجزاتی طور پر محفوظ رہے، ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ دریں اثنا پنجگور کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقامی استاد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ظریف کو دو روز پہلے اغوا کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن