سردار خان قتل کیس‘ ملزم کی گرفتاری کیلئے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا جائے‘ چیف جسٹس
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں سابق اٹارنی جنرل سردار خان قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں اٹارنی جنرل کی مرکزی ملزم کو افغانستان سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کی یقین دہانی پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا ملزم روح اللہ کی گرفتاری کا معاملہ افغانستان کے ساتھ سفارتی سطح پر اٹھا لیا گیا ہے اور توقع ہے کہ بہت جلد ملزم کو گرفتار کر کے وطن واپس لایا جائے گا۔ چیف جسٹس نے کہا اٹارنی جنرل نے گزشتہ سماعت پر کہا تھا معاملہ اعلی سطحی پر اٹھایا ہے اب وہی بات کہہ رہے ہیں ‘ معا ملے میں اعلی حکام سے رابطہ ہونا چا ہیئے ۔