2014ء معیشت کیلئے بہتر، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی: سٹیٹ بنک
کراچی (این این آئی) مالی سال 14ء معیشت کیلئے بہتر سال تھا۔ یہ بات بینک دولت پاکستان کی گزشتہ روز جاری کردہ سالانہ رپورٹ معیشت کا جائزہ برائے 2013-14ء میں کہی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں سب سے قابل ذکر عوامل ملک کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں ٹھوس بہتری، اوائل مارچ میں روپے کی قیمت میں اضافہ، مالیاتی خسارے میں کمی، توقع سے کم شرح گرانی، نجی شعبے کے قرضے میں بہتری اور نسبتاً محدود جاری کھاتے کا خسارہ شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز کے ساتھ ہی دیگر بین الاقوامی مالی اداروں سے بیرونی رقوم کی آمد بھی تقریباً تین سال کے وقفے کے بعد شروع ہوئی۔