8ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے کام کا آغاز جلد کریں گے: اسحاق ڈار
لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 8ویں این ایف سی ایوارڈ کے لئے کام کا آغاز جلد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پر 500 ملین ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کئے تھے اور اس کے مقابلے میں بہت زیادہ پیشکشیں موصول ہوئیں اور دنیا میں ہمیں بڑی عزت ملی۔ وفاقی وزیرنے ایک اجلاس میں وزارت تجارت فوڈ سیکورٹی اور ٹی ڈی اے پی پر زور دیا ہے زرعی مصنوعات کی روس کو برآمد کے لئے جامع منصوبہ تیار کیا جائے اس سے تجارتی خسارہ کم ہو گا۔ وزیر خزانہ نے برآمد کنندگان سے کہا وہ یورپی یونین سے زرعی مصنوعات کی درآمد پر روسی پابندی سے فائدہ اٹھائیں۔