ترقی یافتہ ممالک میں متعارف گلوبل سٹی تصورات پاکستان میں اپنائے جائیں: شاہ فیصل
لاہور(کامرس رپورٹر) پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے تجویز دی ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں متعارف کرائے گئے گلوبل سٹی کے ماڈل کو پاکستان میں بھی اپنایا جانا چاہیے۔گلوبل سٹی کی اہمیت پر اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ چین اور اس جیسے بے شمار ممالک نے گلوبل سٹی کے تصور کو اپنا کربہت تیزی سے اقتصادی ترقی کی منزلیں عبور کیں ۔بالخصوص چین نے 21ویں صدی کے دوران شنگھائی میں اس تصور کو عمل میں لا کر ثابت کر دیا کہ گلوبل سٹی کا تصور معاشی ترقی کی منزل تک پہنچنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ پاکستان اس وقت بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی برآمدات کو متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہے ۔ لیکن یہ کوششیںمارکیٹنگ کے جدید طریقے اپنائے بغیر کارگر ثابت نہیں ہوسکتے۔ پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت ، پیداواری وسائل اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہونے کی بنا پرغیر ملکی سرمایہ کا روں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔