بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد مسلمانوں کی املاک پر حملے بڑھ گئے: حافظ سعید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعةالدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت میں غریب مسلمانوں کو دھوکہ دیکر ہندو بنانے کی کوششوں سے مودی سرکار کا مذموم چہرہ ایک بار پھر کھل کر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے، بی جے پی کے برسر اقتدار آنے کے بعد جگہ جگہ مسلم کش فسادات کی آگ بھڑکائی جا رہی ہے، مساجد و مدارس اور مسلمانوں کی املاک پر بھی حملے بڑھ گئے ہیں۔ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیوں نظر نہیں آتے؟ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی طرف سے کبھی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر اور کبھی گائے کے ذبیحہ پر پابندی لگانے کی باتیں کی جاتی ہیں۔ اسی طرح مسلمانوں کے خلاف ہندوﺅں کو لالچ دیکر اسلام قبول کروانے کا پروپیگنڈا کرنے والی ہندو انتہا پسند تنظیمیں غربت کا شکار مسلمانوں سے زبردستی ہندو مذہب قبول کرنے کے اعلانات کروا رہی ہیں۔ اس صورتحال پر صرف بھارت ہی نہیں پوری دنیا کے مسلمانوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن منانے والے ملکوں اور عالمی اداروں کو چاہئے کہ وہ بھارت سرکار کے مقبوضہ کشمیر اور انڈیا میں ڈھائے جانے والے مظالم اور حقوق انسانی کی پامالیوںکا نوٹس لیں اور اس کے دہشت گردانہ کردار کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ بی جے پی کی طرف سے گائے کے ذبیحہ پر پابندی اور بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔
حافظ سعید