• news

بھارت میں 15 ہزار سے زائد پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں: ٹائمز آف انڈیا

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ نے کہا ہے کہ بھارت میں 15ہزار سے زائد پاکستانی غیر قانونی طور پر قیام پذیر ہیں جن کے ویزے کی مدت ختم ہوچکی وہ واپس پاکستان نہیں گئے۔ راجیہ سبھا میں اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رججو نے کہا کہ 31دسمبر 2013 تک بھارت میں 15179پاکستانی غیر قانونی طور پر قیام پزیر تھے۔ سب سے زیادہ راجستھان میں8500 پاکستانی غیر قانونی طور پر موجود ہیں۔ مہارشٹرا میں2023، مدھیہ پردیش1779 گجرات 1694، اترپردیش (341) اور مغربی بنگال میں (220) پاکستانی غیر قانونی قیام پزیر ہیں۔ نارائن لال پنچاریا نے یہ سوال کیا گزشتہ دس سال میں بھارت آنے والے ان پاکستانیوں کی تعداد بتائی جائے جو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود واپس اپنے وطن نہیں گئے۔ وزیر مملکت نے کہا 2013 میں 74569 پاکستانی بھارت پہنچے جبکہ 58 کو اسی سال ملک بدر کیا گیا۔
مقیم

ای پیپر-دی نیشن