• news

خیبر ایجنسی: سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے اہم مرکز غیبی نیکہ پر کنٹرول امن کمیٹی سے جھڑپ، 2 شدت پسند ہلاک

خیبر ایجنسی (نامہ نگار)خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں شدت پسندوں کے ایک اہم مرکز پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں نے باڑہ کے دورافتادہ پہاڑی تیراہ اکاخیل میں مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کرتے ہوئے نشانہ بناےا۔ کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گےا۔ فورسز نے پیش قدمی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے اہم مرکز غیبی نیکہ پر قبضہ کرکے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ دریں اثناءامن کمیٹی اور شدت پسندوں میں جھڑپ کے دوران 2 شدت پسند مارے گئے۔
خیبر ایجنسی/ بمباری

ای پیپر-دی نیشن